وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادِ میر پوتین سے طویل ملاقات

وزیراعظم عمران خان اور صدرپوتین میں ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیرپوتین کی ملاقات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا تھا

1784966
وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادِ میر پوتین  سے طویل ملاقات

وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادِ میرپوتین نے جمعرات کو کی تین گھنٹے طویل ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں معیشت ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں روسی فیڈریشن کے ایگزیکٹو ہیڈکوارٹرز کریملن پہنچنے پر صدرپوتین نے وزیراعظم عمران خان پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں ،دوطرفہ تجارت،معیشت اور توانائی بالخصوص پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبہ میں تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔ 23 سال کے بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے اور اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تجدید کے لئے ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور صدرپوتین میں ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیرپوتین کی ملاقات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدرپوتین کے مابین ہونے والی ملاقات کو اس دورے کا اہم ترین جزو قرار دیا گیا تھا۔

ملاقات سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے آج کریملن کے باہر الیگزینڈر گارڈن میں تعمیر کی گئی دوسری عالمی جنگ کے روسی سپاہیوں کی یادگار پر پھول رکھے۔

وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی روسی صدر ولادیمیرپوتین سے ملاقات کا دورانیہ 1 گھنٹے سے بڑھا کر 3 گھنٹے کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان روسی صدر ولادیمیرپوتین کی خصوصی دعوت پر 2 روزہ تاریخی سرکاری دورے پر گزشتہ روز روس پہنچے ہیں۔

عمران خان 2 دہائیوں بعد روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیرِ اعظم ہیں۔

 



متعللقہ خبریں