پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین باہمی تعلقات قائم ہیں: وزیر اعظم عمران خان

انہوں نے ترکی کے منظم اور ادارہ جاتی مذہبی تعلیم کے نظام کی تعریف کی اور اس شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے اور ایک دوسرے کے اچھے طریقوں کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا

1782478
پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین باہمی تعلقات قائم ہیں: وزیر اعظم عمران خان

ترکی کے مذہبی امور کے شعبے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر علی ارباس سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین باہمی تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے ترکی کے منظم اور ادارہ جاتی مذہبی تعلیم کے نظام کی تعریف کی اور اس شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے اور ایک دوسرے کے اچھے طریقوں کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے جموں وکشمیرکے مسئلے پر پاکستان کو واشگاف انداز میں تعاون فراہم کرنے پر ترکی کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے اسلامو فوبیا کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدام پر پاکستان کے ساتھ ترکی کے قریبی تعاون کو بھی سراہا۔پروفیسر ڈاکٹرعلی ایرباش  نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر پر ترکی کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔



متعللقہ خبریں