وزیراعظم عمران خان چارروزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

وزیراعظم کی آمد پر چین کے نائب وزیر خارجہ Wu Jianghao نے بیجنگ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہونگے

1773184
وزیراعظم عمران خان چارروزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان چارروزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سرمائی اولمپکس کی تقریب میں شرکت کریں گے اور چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کی آمد پر چین کے نائب وزیر خارجہ Wu Jianghao نے بیجنگ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہونگے۔وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں معاون خصوصی خالد منصوروزیراعظم کے وفد میں شامل ہیں۔

بیجنگ اولمپکس کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ وزیراعظم چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ سے ملاقات کریں گے۔دونوں ملکوں کے رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے جس میں سی پیک کے ساتھ ساتھ مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعلقات خاص طور سے زیرغور آئیں گے۔وزیراعظم چین کے تھنک ٹینکس، دانشوروں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت سرکردہ تجارتی شخصیات سے آن لائن ملاقاتوں کے علاوہ دیگر اہم دوطرفہ اجلاسوں میں بھی شریک ہونگے۔وزیراعظم عمران خان کا چین کا یہ چوتھا دورہ ہے۔ وہ آخری بار اکتوبر 2019ء میں چین کے دورے پر گئے تھے۔



متعللقہ خبریں