پاکستان تمام علاقائی ممالک کیساتھ پرامن،پائیدارتعلقات چاہتا ہے: آرمی چیف

وہ امریکی سینٹ کی مسلح افواج کی خدمات اور خفیہ امور کی کمیٹیوں کے ارکان کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے سینیٹرAngus Kingکی قیادت میںان سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات کی

1746371
پاکستان تمام علاقائی ممالک کیساتھ پرامن،پائیدارتعلقات چاہتا ہے: آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان تمام علاقائی ملکوں کے ساتھ تعمیری دو طرفہ روابط سمیت پر امن متنوع اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔

وہ امریکی سینٹ کی مسلح افواج کی خدمات اور خفیہ امور کی کمیٹیوں کے ارکان کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے سینیٹرAngus Kingکی قیادت میںان سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بری فوج کے سربراہ نے افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری کی جانب سے امداد کی فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور افغان عوام کی معاشی بہتری کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی وفد نے افغانستان کی صورتحال خصوصاً سرحدی نظم و نسق کیلئے کوششوں اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا ۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔



متعللقہ خبریں