سیاحتی مقامات پر عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے : وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد میں سیاحت کےبارے میں قومی رابطہ کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کرتےہوئےانہوں نےمتعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ سیاحتی مقامات پر عالمی معیار کے ہوٹل قائم کرنے میں دلچسپی رکھنےوالوں کوٹیکسوں سےاستثنیٰ دینے جیسی سہولتوں کے بارے میں تجاویز کوحتمی شکل دیں

1706446
سیاحتی مقامات پر عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی  بنائی جائے : وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے سیاحتی مقامات پر عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بناکر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیتوں سے مکمل استفادہ کرنے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔

اسلام آباد میں سیاحت کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ سیاحتی مقامات پر عالمی معیار کے ہوٹل قائم کرنے میں دلچسپی رکھنے والوں کو ٹیکسوں سے استثنیٰ دینے جیسی سہولتوں کے بارے میں تجاویز کوحتمی شکل دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جہلم میں ریسٹ ہائوسز اور اس کے نواحی علاقوں میں موجود تاریخی مقامات کی بحالی کیلئے سرکاری و نجی شراکت داری کا طریقہ کار اختیار کیا جائے۔انہوں نے سیاحتی شعبے کے زیر التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایک بین الاقوامی ادارے کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور خیبرپختونخوا میں چار سیاحتی زونز کیلئے ماسٹر پلان کا مسودہ تیار کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چاروں صوبوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے ایک مرکزی ویب سائٹ مکمل طور پر فعال ہے۔

وزیراعظم کو اٹک اور بالا حصار قلعوں کو سیاحتی مراکز میں بدلنے کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سیاحتی مقامات پر ائر سفاری شروع کرنے کیلئے سول ایوی ایشن قوانین میں ترمیم کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں