پاکستان: فیکٹری میں آگ، 11 مزدور ہلاک
کراچی میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے ابتدائی معلومات کے مطابق 11 مزدور ہلاک ہو گئے
1698511
پاکستان کے شہر کراچی میں ایک سوٹ کیس بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے ابتدائی معلومات کے مطابق 11 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع اس فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔
حادثے میں 11 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔
عمارت میں کوئی ہنگامی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے کثیر تعداد میں مزدور فیکٹری میں محصور ہو گئے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اندر موجود تمام ملازمین ہلاک ہو گئے ہیں۔
آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔