قومی سلامتی کمیٹی آج افغانستان کی بدلتی صورتحال پرغورکرےگی : وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس آج ہورہاہے جس میں بدلتی ہوئی صورتحال پر مزید غور کیاجائے گا

1691706
قومی سلامتی کمیٹی آج افغانستان کی بدلتی صورتحال پرغورکرےگی : وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے جامع سیاسی حل کے لئے تمام ترکوششیں جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیاہے۔

ترکی کے صدرطیب اردوان سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کابل سے سفارتی اہلکاروں اوربین الاقوامی تنظیموں کے عملے سمیت دیگرافرادکونکالنے میں سہولت فراہم کررہاہے۔گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا ۔وزیراعظم نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس آج ہورہاہے جس میں بدلتی ہوئی صورتحال پر مزید غور کیاجائے گا۔دونوں رہنما اپنی کوششوں کومربوط بنانے کے لئے اجلاس کے بعددوبارہ مشاورت کریںگے۔



متعللقہ خبریں