پاکستان امسال ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کر رہا ہے

نوجوانوں بالخصوص خواتین کیلئے ایسے روزگار پیدا کئے جائیں گے جن سے درختوں کی فراوانی  ہو

1652200
پاکستان امسال ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کر رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہرسال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس سال عالمی یوم ماحولیات کا مرکزی خیل ’’ قدرتی ماحول کی بحالی‘‘ہے۔ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہیں جس نے قدرتی ماحول کی بحالی  کے لیے ایک ارب  درخت  منصوبہ تشکیل دیتے ہوئے اس ضمن  میں متعدد پروگرام  مرتب کرتے ہوئے ان پر کام  جاری رکھا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ نے حکومت پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی  کرنے کا اعزاز دیا ہے ۔

ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جاری ہے

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ آئندہ نسلوں کیلئے ماحول اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کیلئے تعاون کرے۔

انہوں نے ماحولیاتی نظام کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے عشرے کے بارے میں GALA کے افتتاح سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کے تیزی سے خاتمے اور ماحولیات کے گرتے ہوئے معیار کو روکا جانا چاہیے۔ ماحول کے تحفظ کیلئے پاکستان کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ایک ارب درخت لگانے کا سونامی منصوبہ مکمل کر لیا ہے اور اب ہم دس ارب درخت لگانے کے ایک اور ہدف کیلئے کام کر رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا جی ہم سیلابی پانی کے استعمال سے اپنے کچے کے علاقے بحال کرنا چاہتے ہیں تاکہ زیر زمین پانی کی سطح بلند کی جا سکے اور پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہوسکے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نوجوانوں بالخصوص خواتین کیلئے ایسے روزگار پیدا کئے جائیں گے جن سے درختوں کی فراوانی  ہو۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے ایک چیلنج ہے، ہم نے اپنی نسلوں کو آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے، آلودگی کے باعث انسانی صحت اور قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے، اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا۔



متعللقہ خبریں