پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کا اثر برقرار
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 238کورونا ٹیسٹ کئے گئے
1643696

پاکستان میں کوروناوائرس نے ایک دن میں 88 افراد کی جانیں لے لیں جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 177ہوگئی۔
اسی دورانیہ میں 4007 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 238کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 27 لاکھ 36 ہزار ٹیسٹ کئے گئے، 8 لاکھ 13ہزار9مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
متعللقہ خبریں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں شروع
نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے کراچی، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد کے نام زیر غور ہیں