صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی کامیابی پر وزیر اعظم عمران کا تہنیتی پیغام

حکومتی اتحاد کے امیدوار سینیٹر صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی 54 ووٹ حاصل کر کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے

1600525
صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی کامیابی پر وزیر اعظم عمران کا تہنیتی پیغام

صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اورمرزا آفریدی کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بننے پر وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے خوشی ہے کہ یہ دوعہدے بلوچستان اورسابقہ فاٹا کو ملے، جوعلاقے ماضی میں پیچھے رہے انکو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی کی داغ بیل میں نے ہی ڈالی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز حکومتی اتحاد کے امیدوار سینیٹر صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی 54 ووٹ حاصل کر کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جبکہ چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کے امیدوار سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی 42 ووٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے مولانا عبدالغفور حیدری کو 44 ووٹ لیکر شکست ہوئی۔

ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹ کے 100 ارکان میں سے 98 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ایک رکن اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی جانب سے معطل ہے جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان غیر حاضر رہے۔

صدا



متعللقہ خبریں