پاکستان: فوجی ہیلی کاپٹر گر گیا، 4 فوجی شہید

گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گِر گیا، حادثے میں 2 پائلٹوں سمیت 4 فوجی شہید ہو گئے

1552530
پاکستان: فوجی ہیلی کاپٹر گر گیا، 4 فوجی شہید

پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گِر گیا ۔ حادثے میں 2 پائلٹوں سمیت 4 فوجی شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ISPRکی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر سکردو میں شہید ہونے والے ایک فوجی کی میت  لا رہا تھا کہ منیمرگ کے علاقے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر گیا۔

ہیلی کاپٹر کے 2 پائلٹوں سمیت کُل 4 فوجی شہید ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں