معذور افرادکے لئے معاون ٹیکنالوجی کوعالمی اور علاقائی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے: صدر عارف علوی

ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو اپنی زیرِ صدارت معذور افرادکے لئے معاون ٹیکنالوجی پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ، ڈاکٹرپلیتھا ماہی پالا اور ایم ڈی پاکستان بیت المال ، عون عباس بپی نے شرکت کی

1547783
معذور افرادکے لئے معاون ٹیکنالوجی کوعالمی اور علاقائی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے: صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معذور افرادکے لئے معاون ٹیکنالوجی کوعالمی اور علاقائی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے، خصوصی افراد کی معاون ٹیکنالوجی تک رسائی میں بہتر ی لانے اور مالی اور معاشرتی طور پر قومی دھارے میں شریک کرنے کیلئے اقدامات کررہےہیں۔

 ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو اپنی زیرِ صدارت معذور افرادکے لئے معاون ٹیکنالوجی پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ، ڈاکٹرپلیتھا ماہی پالا اور ایم ڈی پاکستان بیت المال ، عون عباس بپی نے شرکت کی۔

 اجلاس میں عالمی ادارہ صحت اور وفاقی وزارتِ صحت کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر پلیتھا ماہی نے صدر مملکت کو معذور افرادکے لئے معاون ٹیکنالوجی پرتفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کو معاون ٹیکنالوجی کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق معذور افرادکے لئے معاون ٹیکنالوجی کے تحت، سماعت ، نقل وحرکت سمیت چھ بنیادی خدمات فراہم کرے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معذور اور متعدی امراض سے متاثرہ افراد تک جدید ٹیکنالوجی کے فوائد پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کی عاوِن ٹیکنالوجی تک رسائی کو بہتر بناکر ان کو درپیش چیلنجزسے نمٹا جا سکتا ہے۔ معذور افراد معاون ٹیکنالوجی کےاستعمال سے اپنے لیے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کیلئے معاون ٹیکنالوجی کوعالمی اور علاقائی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

 صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد کی معاون ٹیکنالوجی تک رسائی میں بہتر ی لانے اور مالی اور معاشرتی طور پر قومی دھارے میں شریک کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہےہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معاون ٹیکنالوجی برائے معذور افراد کےحوالہ سے تعاون بڑھانے پرعالمی ادارہ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔



متعللقہ خبریں