پاکستان میں کورونا وائرس سےمزید36افرادجاں بحق

تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق اکتیس ہزارآٹھ سوتیس افرادکے کروناٹیسٹ کئے گئے جن میںسے دوہزار تین سو باسٹھ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

1544923
پاکستان میں کورونا وائرس سےمزید36افرادجاں بحق

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے  مزید36افراد جاں بحق ہوئے۔

تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق اکتیس ہزارآٹھ سوتیس افرادکے کروناٹیسٹ کئے گئے جن میںسے دوہزار تین سو باسٹھ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس وقت ملک میں کروناوائرس کے سنتالیس ہزاردوسوچھتیس مریض زیرعلاج ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہونے لگی، 24 گھنٹے کے دوران 36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد آٹھ ہزار آٹھ سو بتیس تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار تین سو باسٹھ نئے مریض سامنے آگئے، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد سیتنالیس ہزار دو سو چھتیس تک پہنچ گئی، مہلک وائرس چھتیس افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کرگیا۔

اب تک کورونا سے چار لاکھ چالیس ہزار سات سو ستاسی شہری متاثر ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں ایک لاکھ پچانوے ہزار سات سو دو، پنجاب میں ایک لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو اکتالیس شہری متاثر ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں باون ہزار چار سو انچاس، بلوچستان میں سترہ ہزار سات سو پینتالیس اور اسلام آباد میں چونتیس ہزار آٹھ سو چالیس لوگوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ آزاد کشمیر میں سات ہزار سات سو انیس اور گلگت بلتستان میں چار ہزار سات سو اکانوے شہری مہلک وائرس کی زد میں آئے۔



متعللقہ خبریں