فلاحی کاموں میں مخیر حضرات کا تعاون قابل ستائش ہے : صدر عارف علوی

انہوں نے کہاکہ اب دوسری لہر کے ممکنہ خدشات کو مدنظررکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرنا ناگزیر ہے ۔ وہ منگل کو چنیوٹ ولفئیر کمپلکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے

1529707
فلاحی کاموں میں مخیر حضرات کا تعاون قابل ستائش ہے : صدر  عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے ہماری قوم کاجذبہ کسی بھی مشکل کی گھڑی میں ابھرکر سامنے آتاہے یہی وجہ ہے کہ کورونا میں بھی جس ذمہ داری کا ثبوت پیش کیا اس سے ہم نے بڑی حد تک اس وباء کا موثر مقابلہ کیا

انہوں نے کہاکہ اب دوسری لہر کے ممکنہ خدشات کو مدنظررکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرنا ناگزیر ہے ۔

وہ منگل کو چنیوٹ ولفئیر کمپلکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مہمان نواز قوم ہیں، ہم نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی 

انھوں نے کہا کہ فلاحی کاموں میں مخیر حضرات کا تعاون قابل ستائش ہے۔ فلاحی کاموں میں چنیوٹ برادری کی خدمات سے سب واقف ہیں۔ صدر نے کہا کہ پاکستان میں فلاحی کاموں پر بڑی رقم خر چ کی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں حقوق العباد اور مظلوموں کی داد رسی کو بہت اہمیت حاصل تھی۔ انھوں نے کہا کی رسول اللہ ۖ کی زات اقدس ہمارے لیئے مثالی نمونہ ہے۔
صدر نے کہا کہ سماجی ترقی کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کرونا کی دوسری لہر بہت خطر ناک ہے لہذا ہم سب کو بے حد احتیاط سے کام لینا ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں