پاکستان خود مختار افغانستان کیلئے افغان عوام کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم عمران خان

انہوں نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا کہ صرف افغانوں کے زیر سرپرستی مفاہمتی عمل سے ہی پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے جس میں افغانستان کے سیاسی حقائق اور تنوع کا ادراک کیا جائے

1498515
پاکستان خود مختار افغانستان کیلئے افغان عوام کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم  عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک متحد، آزاد اورخود مختار افغانستان کیلئے افغان عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا کہ صرف افغانوں کے زیر سرپرستی مفاہمتی عمل سے ہی پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے جس میں افغانستان کے سیاسی حقائق اور تنوع کا ادراک کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام باہر سے طاقت کے استعمال کے ذریعے مسلط نہیں کیا جاسکتا۔سیاسی حل کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات سے عشروں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عجلت میں افغانستان سے غیرملکی افواج کا انخلا غیر دانشمندانہ ہوگا۔
عمران خان نے کہاکہ ہمیں علاقائی سطح پر امن تباہ کرنے والوں کو بھی روکنا ہوگا جو افغانستان میں امن و استحکام میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ عشروں پر محیط اس تنازعے میں پاکستان نے چالیس لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی ذمہ داری نبھائی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپوں کی طرف سے حملوں کا مسلسل ہدف ہے۔

 



متعللقہ خبریں