پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے پر عزم ہے: وزیر دفاع خٹک

نوشہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بین الافغان مذاکرات کی بحالی کو علاقے کیلئے نیک شگون قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی خوشحالی کیلئے اہم ہے

1489976
پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے پر عزم ہے: وزیر دفاع خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے پر عزم ہے۔

نوشہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بین الافغان مذاکرات کی بحالی کو علاقے کیلئے نیک شگون قرار دیا ۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی خوشحالی کیلئے اہم ہے۔
قومی معاملات پر بات کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ بدعنوان اور قومی خزانہ لوٹنے والے عناصر سے جواب طلبی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نہ تو احتساب کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ کریںگے اور نہ ہی حزب اختلاف کو این آر او دیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ملک مالیاتی بحران سے نکل چکا ہے اور اب حکومت نے عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔



متعللقہ خبریں