وفاقی حکومت کا کراچی کے 1100 ارب روپے کا امدادی پیکیج
شہر کی سڑکیں اور دیگر انفراسٹرکچر کا مسئلہ حل کرنا لازم و ملزوم ہے
![وفاقی حکومت کا کراچی کے 1100 ارب روپے کا امدادی پیکیج](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/1633/5fd9/ced0/5f5380910e841.jpg?time=1718560084)
وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں صوبائی حکام کے ہمراہ پریس کانفرس میں وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوآرڈی لازم وملزوم ہے، بارشوں سے پہلے کورونا کا چیلنج تھا، کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم نے کمیٹی بنائی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارشوں تباہ کاریاں ہوئیں ،کراچی کا مسئلہ اہم ہے اس پر بات کرنا ضروری ہے۔ کراچی کے لوگوں نے مشکل وقت کا سامنا کیا، کراچی میں نالے ،نکاسی آب ،بےگھرافراد اور سولڈ ویسٹ کے مسائل ہیں۔ شہر کی سڑکیں اور دیگر انفراسٹرکچر کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے۔ ہم نے مل کر کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے، کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بھی مل کر کام کریں گے۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے مل کر 1100 ارب روپے کا پیکیج ترتیب دیا ہے۔ اس کے تحت پینے کے پانی کی فراہمی، نالوں کی صفائی اور بے گھر افراد کی آباد کاری ہوگی۔ کراچی سرکلر ریلوے بھی اسی پیکیج سے پایہ تکمیل کو پہنچائے جائیگا۔