پاکستان میں مون سون بارشوں سے درجنوں ہلاکتیں، کراچی زیر آب آگیا

پاکستان کے شمال مشرقی علاقوں میں مون سون بارشوں سے سیلاب پیدا ہونے سے اب تک 90 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کراچی شہر میں کافی مالی نقصان ہوا ہے

1478968
پاکستان میں مون سون بارشوں سے درجنوں ہلاکتیں، کراچی زیر آب آگیا

پاکستان کے شمال مشرقی علاقوں میں مون سون بارشوں سے سیلاب پیدا ہونے سے اب تک 90 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے کراچی شہر میں کافی مالی نقصان ہوا ہے ۔

 وزیراعظم عمران خان  نے  شہر کے زیر آب علاقوں  میں امدادی کاروائیوں کےلیے فوج کو طلب کر لیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

 ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں 3 روز سے جاری بارشوں سے 90 افراد ہلاک اور 1000 کے قریب مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

 جنوبی ایشیا میں جون تا ستمبر کے عرصے میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے قدرتی آفات اور حادثات کا خطرہ  بڑھ جاتا ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں