پاکستانی قوم أج 74 واں یومِ آزادی بڑے جوش و خروش سے منا رہی ہے

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، صدرِ پاکستان

1472917
پاکستانی قوم أج 74 واں یومِ آزادی بڑے جوش و خروش سے منا رہی ہے

پاکستانی قوم آج 74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے۔

 رات 12 بجتے ہی مختلف شہروں میں آتش بازی اور فائرنگ  کا عمل شروع ہو گیا ، نوجوانوں نے ریلیاں نکالیں اور بھنگڑے ڈالے۔

یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر کو پاکستانی پرچم سے سجایا گیا، بچے اور بڑے سب ایک رنگ میں رنگے ہوئے  دکھائی دے رہے ہیں۔

صوبائی دارالحکومتوں میں جشن آزادی کا آغاز صبح  کے وقت  پُروقار تقریب سے کیا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

لاہور میں مینار پاکستان پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا  جسے عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے مل کر دیکھا۔

صدر مملکت عارف علوی نےیوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب میں امن کا پیغام دیا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، سی پیک سےخطے میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے  کو عالمی سطح پر پذیرائی بھی ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا  قیام پاکستان کے بعد مملکت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا، قوم نے آزمائشوں سے گزر کر بہت کچھ سیکھا۔ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کورونا کا حملہ ہوا، پوری دنیا لاک ڈاون کی طرف گئی۔ وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے فیصلہ کیا کہ مکمل لاک ڈاون نہیں کر سکتے، غریبوں کی فکر کرتے ہوئے جزوی لاک ڈاون کیا جو کامیاب رہا۔

عارف علوی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل طلب ہے، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث تاریخی تھی، یہ پاکستان کی خارجہ محاذ پر بڑی کامیابی تھی۔ نئے پاکستانی نقشے کا اجرا بہت بڑا کام ہے، 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا گیا۔

 



متعللقہ خبریں