پاکستان میں کورونا کے خلاف جنگ کامیابی سےآگے بڑھ رہی ہے

ایک دن میں  مزید 14 اموات رپورٹ ہوئیں ک جس کے بعد ورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 6153 ہوگئی ہے

1473075
پاکستان میں کورونا کے خلاف جنگ کامیابی سےآگے بڑھ رہی ہے

ملک میں کورونا وائرس  کے پھیلاو  میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے محض 626 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ایک دن میں  مزید 14 اموات رپورٹ ہوئیں ک جس کے بعد ورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 6153 ہوگئی ہے ۔ علاوہ ازیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مزید 1 ہزار 155 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور یوں پاکستان میں کورونا وبا کے فعال کیسز کی تعداد مزید کم ہو کر 15 ہزار 932 رہ گئی ہے۔

ابتک ملک میں 2 لاکھ 87 ہزار 288    افراد کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 65 ہزار 215 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 125,289 ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 745  ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 22 لاکھ 29 ہزار 409 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ‏ملک بھر میں کورونا وائرس کے 774 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جن میں سے 144 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔



متعللقہ خبریں