شہداء کشمیرکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیرکی آزادی کاسورج ضرور طلوع ہوگا: عارف علوی

پیر کو یوم شہداء کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ڈوگرہ راج اور اب بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

1453974
شہداء کشمیرکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیرکی آزادی کاسورج ضرور طلوع ہوگا: عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آ ج ہی کے دن13جولائی 1931 کو 22 کشمیر یوں نے جام شہادت نوش کیا، وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

 پیر کو یوم شہداء کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ڈوگرہ راج اور اب بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا،مقبوضہ کشمیر میں آج بھی کشمیر ی اپنے حق خود ارادیت کے لئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر یوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،کشمیری گزشتہ سال کی 5 اگست سے بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی افسوس ناک ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔

 



متعللقہ خبریں