وزیراعظم کا کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور

انہوں نے بدھ کی رات عالمی اقتصادی فورم کے کووڈ ایکشن پلیٹ فارم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کے مسائل ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل سے بالکل مختلف ہیں

1420977
وزیراعظم کا کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور

وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مربوط اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے بدھ کی رات عالمی اقتصادی فورم کے کووڈ ایکشن پلیٹ فارم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کے مسائل ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل سے بالکل مختلف ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کووڈ ایکشن پلیٹ فارم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لاک ڈاؤن کے دوران غریب طبقے کی بڑھتی مشکلات کو بھی دیکھنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ بیروزگار ہوا، پاکستان میں دہاڑی دار طبقے کے لیے کیش پروگرام شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیش پروگرام اس مسئلے کا قلیل المدتی حل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک ایک کروڑ سے زائد خاندانوں 

انہوں نے ہمیں لاک ڈائون کے ذریعے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور بڑھتی ہوئی غربت پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کے دوہرے چیلنج کا سامنا ہے۔ ہم نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا اور کچھ صنعتیں کھول دیں تاکہ لوگوں کو روزی روٹی کمانے میں مدد ملے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سخت اقتصادی صورتحال کا سامنا ہے اور کئی اقدامات کر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کیلئے سخت محنت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں غیر ملکی زرمبادلہ میں کمی اور معیشت میں سست روی کا سامنا ہے۔

عمران خان نے کہا پاکستان کو مسئلے سے نمٹنے کیلئے صحت کے شعبے میں مدد کی ضرورت ہے



متعللقہ خبریں