ارطغرل غازی ڈرامہ سیریز نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ سے روشناس کرانے میں مفید ثابت ہو گی: خان
ہالی وُوڈ اور بالی وُوڈ فلموں نے پاکستان کی خاندانی ساخت اور اقدار کو نقصان پہنچایا ہے: وزیر اعظم عمران خان
1405470
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرکش ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی پاکستان کی نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ اور اقدار سے روشناس کرانے میں مفید ثابت ہو گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں یو ٹیوبرز اور اس کے مندرجات سے متعلقہ افراد کے ساتھ ملاقات کی۔
یو ٹیوبرز کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT کی ہر دلعزیز اور ریکارڈ ریٹننگ کرنے والی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں اسلامی ثقافت و تاریخ کو نہایت خوبصورت طریقے سے دکھایا گیا ہے۔
خان نے کہا ہے کہ ہالی وُوڈ اور بالی وُوڈ فلموں نے پاکستان کی خاندانی ساخت اور اقدار کو نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی وی نے ڈرامے کو اردو ترجمے کے ساتھ ماہِ رمضان کے پہلے دن سے نشر کرنا شروع کر دیا ہے۔
یہ ڈرامہ پی ٹی وی پر رمضان کے پورے مہینے میں ہر روز نشر کیا جائے گا۔