کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں ریلیف دیاجائے : وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا ہے،کرونا وائرس سے متعلق ترقی یافتہ ممالک کا ایک ردعمل ہے

1397134
کرونا وائرس  سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں ریلیف دیاجائے : وزیراعظم عمران  خان

 

          وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں ریلیف دیاجائے۔

وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا ہے،کرونا وائرس سے متعلق ترقی یافتہ ممالک کا ایک ردعمل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو یہ فکر ہے کہیں غریب بھوک سے نہ مرجائیں، ترقی پذیر ملکوں میں لاک ڈاون کی وجہ سے بھوک کے مسائل سے بھی نمٹنا ہے،ترقی یافتہ ملکوں میں کورونا کو وائرس کی روک تھام اور معیشت سےنمٹنا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک اپنی عوام کے لیے بڑے بڑے پیکیج کا اعلان کر رہے ہیں،پاکستان 22 کروڑ عوام کاملک ہے لیکن صرف 8 ارب ڈالر کا پیکج دیا۔انہوں نے مزید کہا ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ صحت پر زیادہ خرچ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے عوام کے لیے 2.2 ٹریلین ڈالر کا پیکیج دے رہاہے، جاپان ایک ٹریلین ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بھوک سے بچانے کے لیے بھی وسائل کی کمی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے،سیکرٹری جنرل یو این ترقی پذیر ملکوں کو قرضوں پر ریلیف دیں، جو مسئلہ پاکستان کو درپیش ہے وہی مسئلہ ترقی پذیرملکوں کو بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں ریلیف دیاجائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے جہاں غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کیا وہاں برادر ہمسائے ملک ایران پر سے معاشی پابندیاں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا ایران جیسے ملک سے اگر پابندیاں ہٹا لی جاتی ہیں تو حکام کورونا وائرس سے کافی حد تک نبرد ہو سکتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں واضح طور پر کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے جس کے باعث وہ کورونا وائرس کا زیادہ دیر مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ وزیر اعظم نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس جیسی وباء سے نمٹنے کے لیے غریب اور ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف ہونے چاہئیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، جو 170 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد نے شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈا ل دیا ہے۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 7171 افراد زندگی کی بازی ہا ر چکے ہیں ، جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد اس خطرناک وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ مہلک وائرس نے ہر جگہ کو متاثر کیا ہے۔ نہ صرف ترقی پذیر بلکہ ترقی ممالک کی معیشت کو بھی جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹس بھی کریش کر چکی ہیں۔



متعللقہ خبریں