کورونا وائرس اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا، انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر آگیا

جمعرات کے روز کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 30 ہزار 416 کی سطح پر موجود تھا۔ کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ کریش ہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 752 پوائنٹس کی کمی ہونے پر کاروبار معطل کردیا گیا

1381132
کورونا وائرس اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا، انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر آگیا

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہےاور  شدید مندی کے بادل مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں ۔

جمعرات کے روز کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 30 ہزار 416 کی سطح پر موجود تھا۔ کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ کریش ہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 752 پوائنٹس کی کمی ہونے پر کاروبار معطل کردیا گیا۔ کاروبار دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی انڈیکس میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 کاروباری دنوں میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 7 ہزار 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔



متعللقہ خبریں