رونا وائرس کےخلاف میری اپنی اور ذاتی لڑائی ہےمیں نے اپنے گھر سےاس کا آغاز کرنا ہے: صدر عارف علوی
صدر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ مل کر لڑیں اور جو کچھ آپ آج کیاہے اورہرروز کر رہے ہیں کسی بھی ایس ایم فورم انسٹاگرام / ٹویٹر / ٹِک ٹاک پر پوسٹ کریں۔ براہ کرم #iFightCorona کی علامت کواستعمال کریں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ کو ”میرٰی اپنی اور ذاتی“ جنگ قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس بیماری سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر اور سب سے بڑھ کر متواتر ہاتھ دھونے کے بارے میں دوسروں کو آگاہی دینے کی ذمہ داری لیں۔ کرونا وائرس کے خلاف میری اپنی اور ذاتی لڑائی ہے میں نے اپنے گھر سے اس کا آغاز کرنا ہے اور خاندان کے ہر فرد، رشتہ دار اور دوست کو اس جنگ کا سپاہی بنانا ہے۔
صدر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ مل کر لڑیں اور جو کچھ آپ آج کیاہے اورہرروز کر رہے ہیں کسی بھی ایس ایم فورم انسٹاگرام / ٹویٹر / ٹِک ٹاک پر پوسٹ کریں۔ براہ کرم #iFightCorona کی علامت کواستعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ کورونا وائرس کے طوفان سے ہر خاندان کو متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، لہذا وہ چاہتے ہیں کہ اس وائرس کے پھیلاو¿ کے خلاف جو کچھ کیا ہے اس کا تبادلہ لوگوں کے ساتھ کیا جائے جس وائرس نے اب تک 156 ممالک میں ایک لاکھ 55 ہزار کے قریب لوگوں کو متاثر کیاہے۔
صدر مملکت نے اعادہ کیا کہ انھیں کل بظاہر غریب لوگوں سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کر کے شرمندگی ہوئی ہو لیکن کل ہو سکتا ہے انہیں ایسا محسوس نہ ہو۔ لیکن ، انہوں نے عزم کرنا ہے کہ مستقبل میں وہکسی بھی معاملے میں کسی سے ہاتھ نہیں ملائیں گے چاہے کسی کو برا لگے بلکہ پیشانی یا سینے پر ہاتھ رکھ کر ہی اکتفا کریں۔ انہوں نے لوگوں کو نصیحت کی کہ متواتر اچھے طریقے سے اپنے ہاتھ دھوئیں جو بیماری سے بچنے کا موئثر طریقہ ہے جس سے وائرس کو چھونے کے ذریعے پھیلاﺅ سے روکا جا سکتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ جو کچھ بھی وہ دن بھر خود بچنے کے لئے کریں گے اس سے عوام کو آگاہ رکھیں گے اور دوسروں پر بھی زور دیں گے کہ وہ اس کی پیروی کریں