مودی کی ہندووتا آئیڈیالوجی مسلمانوں کو ہی نہیں ملک کی تمام اقلیتوں کو نشانہ بنائے گی: خان

بھارت میں عدم تحمل  کی فضاء اب دیگر اقلیتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے: وزیر اعظم عمران خان

1374148
مودی کی ہندووتا آئیڈیالوجی مسلمانوں کو ہی نہیں ملک کی تمام اقلیتوں کو نشانہ بنائے گی: خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ میں اس موضوع پر بین الاقوامی برادری کو متنبہ کرنا جاری رکھوں گا کہ بھارت کے صدر نریندر مودی کی "ہندو برتری  کی حامل نسلیت پرست آئیڈیالوجی" صرف مسلمانوں کو ہی نہیں ملک کی تمام اقلیتوں کو نشانہ بنائے گی ۔

وزیر اعظم خان نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں بھارت کے صوبہ کرناٹک  کے دارالحکومت بنگلور میں ایک عیسائیوں کے قبرستان سے حضرت عیسٰی  کا مجسمہ ہٹائے جانے کی خبر کا اقتباس شئیر کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں عدم تحمل  کی فضاء اب دیگر اقلیتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ  اس عدم تحمل کا اصل ہدف کشمیر اور بھارت  کے مسلمان ہیں لیکن اب  اس نے ملک کی دیگر اقلیتوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اگر اس "برتری کی حامل ہندووتا آئیڈیالوجی" کو کنٹرول نہ کیا گیا تو دالیت ہندووں سمیت ملک کی تمام اقلیتی کمیونٹیاں اس کی زد میں آ جائیں گی اور اس فاشسٹ نظرئیے  کی ہمنوائی کرنے والے بھی تشدد کا ہدف بن جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران  خان نے کہا ہے کہ میں اس معاملے میں بین الاقوامی برادری کو متنبہ کرنا جاری رکھوں گا۔ اس معاملے میں اگر پُر عزم روّیے کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو درپیش صورتحال کے نتائج علاقے سے باہر کی دنیا کو بھی متاثر کریں گے۔



متعللقہ خبریں