حکومت ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں: وزیراعظم عمران خان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان ریلوے کی تنظیم نو اور ریلوے سے متعلقہ معاملات کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ریلوے سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا گیا

1370575
حکومت ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں:  وزیراعظم  عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے ریلوے کی ترقی نہایت ضروری ہے، حکومت ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے منافع بخش اور فعال ادارہ بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان ریلوے کی تنظیم نو اور ریلوے سے متعلقہ معاملات کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ریلوے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریلوے سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے موجودہ دور میں ریلوے کے مختلف شعبوں مثلاً ریلوے کے خسارہ میں کمی لانے، مسافر کوچز کی تعداد میں اضافے، ریلوے ٹریک کی بہتری، مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے، ریلوے کے شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ اور مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اب تک کی جانے والی اصلاحات پر تفصیلی بریف کیا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اس امر کا بخوبی ادراک ہے کہ ملک کی ترقی کےلئے ریلوے کی ترقی نہایت ضروری ہے اسی لئے موجودہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اسے منافع بخش اور فعال ادارہ بنایا جائے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ ریلوے کے حوالے سے جانی نقصانات قابل تشویش ہیں اور اس ضمن میں فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو فعال اور منافع بخش ادارہ بنانے کےلئے ادارے کی تنظیم نو کی ضرورت ہے اس حوالے سے مشیر اصلاحات کی مشاورت سے ایک جامع پلان تشکیل دیا جائے۔



متعللقہ خبریں