میں لاہور کی ثقافت اور پاکستانی عوام سے متاثر ہوا ہوں، سیکرٹری اقوام متحدہ

پاکستانی نوجوان خود کو مصروف رکھیں، سوچ بڑی رکھیں اور بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کوششیں کرتے رہیں

1362389
میں لاہور کی ثقافت اور پاکستانی عوام سے متاثر ہوا ہوں، سیکرٹری اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کا  4 روزہ دورہ مکمل  کرتے ہوئے  لوٹ گئے ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم نےآنتونیو گوتریس کو رخصت کیا اور انہیں دورہ پاکستان کا یادگاری تصویری البم پیش کیا۔

سیکرٹری جنرل نے اسلام آباد اور لاہور میں کئی تقاریب میں شرکت کی، انہوں نے افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب  اور  اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں علاوہ ازیں لاہور کے شاہی قلعے اور بادشاہی مسجد  کی سیر کی   اور کرتار راہداری  کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نےاپنے ٹوئٹر پیغام میں  لکھا ہے کہ  میں  نے دورہ پاکستان مکمل کر لیا ہے ، میں  لاہور کی ثقافت اور تاریخ سے کافی  لطف اندوز ہوا ہوں  اور اپنے  یادگاری  دورے پر پاکستانی عوام کا مشکور ہوں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30سال سےکم عمرہے، خود کو مصروف رکھیں، سوچ بڑی رکھیں اور بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کوششیں کرتے رہیں



متعللقہ خبریں