ایران امریکہ سے کشیدگی نہیں چاہتا:شاہ محمود قریشی

گزشتہ  روز واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد قریشی نے کہا کہ تہران حکومت امریکہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتی۔

1343171
ایران امریکہ سے کشیدگی نہیں چاہتا:شاہ محمود قریشی

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق ایران امریکہ کے ساتھ کشیدگی میں کمی چاہتا ہے۔

گزشتہ  روز واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد قریشی نے کہا کہ تہران حکومت امریکہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتی۔

 یاد رہے کہ  پومپیو سے ملاقات کے پانچ روز قبل شاہ محمود قریشی نے تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی تھی۔

 پومپیو کے ساتھ اس ملاقات میں پاکستانی وزیرخارجہ نے افغانستان میں امن عمل سے متعلق بھی بات چیت کی۔



متعللقہ خبریں