پاکستان: ترکی کے ادارے TIKA کی طرف سے پاکستان میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح

پلانٹ پانی کی صفائی میں محفوظ ترین قبول کئے جانے والے ریورس اوسموسیس سسٹم  کے ذریعے پانی کو صاف کرے گا

1304395
پاکستان: ترکی کے ادارے TIKA کی طرف سے پاکستان میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح
tika pakistan su.jpg
tika pakistan.jpg

ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی ڈائریکٹریٹ  TIKA کی طرف سے پاکستان میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح  کیا گیا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں TIKA اور الخدمت وقف کے تعاون سے کھولے گئے اس پلانٹ  کی افتتاحی تقریب میں ترکی کے وزیر  برائےسیاحت و ثقافت کے مشیر کامل کولاباش ، کراچی میں TIKA کے کوآرڈینیٹر ابراہیم کاترجی  اور الخدمت وقف کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ پلانٹ پانی کی صفائی میں محفوظ ترین قبول کئے جانے والے ریورس اوسموسیس سسٹم  کے ذریعے پانی کو صاف کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تقریباً 210 ملین آبادی میں  سے 21 ملین  انسانوں کو پینے کے صاف پانی  میسر نہیں ہے۔ اس واٹر پلانٹ کی مدد سے فی گھنٹہ 2 ہزار لیٹر پانی کو پینے کے قابل بنا کر ایک ملین  کے قریب انسانوں کو فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ TIKA اس سے قبل بھی پاکستان میں 3 ریورس اوسموسیس واٹر پلانٹ لگا چکی ہے جن میں سے ایک سولر انرجی سے چلتا ہے۔



متعللقہ خبریں