حکومت نے 7 نومبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق ملک کی تازہ ترین صورتِ حال  اور آزادی مارچ  کا  معاملہ سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں میں اٹھایا جائے گا، قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کی شام 4 بجے طلب کیا گیا

1299515
حکومت نے 7 نومبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا

ملک میں  بڑھتی ہوئی کشیدگی کو  دور کرنے    اور آزادی مارچ کے سیاسی حل کیلئے حکومت نے  7 نومبر کو  قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا  ہے ۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے تاہم  ابھی تک  اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے  قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں شرکت کرنے یا بائیکاٹ کرنے کے بارے میں کوئی  بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کی تازہ ترین صورتِ حال  اور آزادی مارچ  کا  معاملہ سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں میں اٹھایا جائے گا، قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کی شام 4 بجے طلب کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرینگے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں آزادی مارچ سے متعلق کھل کر بحث ہوگی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی کارکردگی اور دھرنے کے مقاصد پر بھی بات ہوگی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں