سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں نے اگلے 48 گھنٹے تشویش ناک قرار

اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کی صحت کے معاملہ پر ڈاکٹرز کی تشویش بڑھنے لگی ہے کیوں کہ پلیٹ لیٹس کے لیے لگائے جانے والے انجکشنز اور اسٹیرائیڈز نواز شریف کے لیے مزید طبی مسائل کھڑے کرنے لگے ہیں

1295897
سابق  وزیراعظم  نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں نے اگلے 48 گھنٹے تشویش ناک قرار

سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں نے اگلے 48 گھنٹے تشویش ناک قرار دے دیے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کی صحت کے معاملہ پر ڈاکٹرز کی تشویش بڑھنے لگی ہے کیوں کہ پلیٹ لیٹس کے لیے لگائے جانے والے انجکشنز اور اسٹیرائیڈز نواز شریف کے لیے مزید طبی مسائل کھڑے کرنے لگے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ انجکشنز اور اسٹیرائیڈز کے باعث نواز شریف کے گردوں ہر اثر ہونے لگا جس کے بعد ٹیسٹ کرائے گئے جن کی رپورٹس تسلی بخش نہیں آئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دل کی بیماری کے باعث دی جانے والی ادویات ہلیٹ لیٹس پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں