پاکستان: کشمیر کے لئے دنیا کا طویل ترین پرچم لہرایا گیا

دنیا کے طویل ترین کشمیری پرچم کے ساتھ مظاہرے سے ہمارا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر پر عائد کی گئی پابندیوں کی طرف مبذول کروانا ہے: عظمیٰ گُل

1291265
پاکستان: کشمیر کے لئے دنیا کا طویل ترین پرچم لہرایا گیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے نافذ کرفیو کے خلاف احتجاج کے لئے پاکستان میں 5 کلو میٹر طویل کشمیری پرچم کے ساتھ مظاہرہ کیا گیا۔

جمّوں کشمیر اتحاد موومنٹ اور کشمیر یوتھ  یونین کی طرف سے جناح  ایوینیو پر مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔

جمّوں کشمیر اتحاد موومنٹ کی ترجمان عظمٰی گُل نے کہا ہے کہ دنیا کے طویل ترین کشمیری پرچم کے ساتھ مظاہرے سے ہمارا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر پر عائد کی گئی پابندیوں کی طرف مبذول کروانا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے لئے کشمیر کا پرچم ایک پھول ہے اور آج ہم اسلام آباد میں دنیا کے اس سب سے بڑے پھول کی نمائش کر رہے ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں صدارتی  دفتر اور وزارتوں پر مشتمل ریڈ زون سے شروع کر کے کھولے گئے اس 5 کلو میٹر طویل پرچم کو ہزاروں پاکستانیوں نے مل کر لہرایا۔

جمّوں کشمیر اتحاد موومنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پرچم کی گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شمولیت کے لئے درخواست دے  دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اڑھائی کلو میٹر طویل پرچم لہرایا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں