مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی

وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری کرفیو کے باعث انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے متعلق پاکستان کی گہری تشویش کو اجاگر کیا

1263920
مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی کارروائیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے جعلی فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو سخت خطرات لاحق ہو گئے ہیں، بھارت کو غیر قانونی اقدامات سے روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، سعودی عرب اور یو اے ای کا اس خطے میں کردار اہم ہے۔

 یہ بات انہوں نے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم آفس میں ان سے مشترکہ ملاقات کی۔

دونوں وزرائےخارجہ نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی صورتحال بگڑنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے بعد تازہ صورتحال سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری کرفیو کے باعث انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے متعلق پاکستان کی گہری تشویش کو اجاگر کیا۔

 وزیر اعظم نے کرفیو فوری ہٹانے،نقل و حمل اور مواصلات پر عائد پابندیاں ختم اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرنیکی اہمیت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔انہوں اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی کارروائیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے جعلی فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے میںامن و سلامتی کو سخت خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو غیر قانونی اقدامات سے روکے اور جارحانہ فیصلے واپس کرنیکا پابند بنائے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور امارات کا اس سلسلے میں اہم کردار ہےç ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سعودی اور اماراتی وزرائےخارجہ کی وزیر اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی اقدامات کو خطے کے امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی ذمےداری ہے کہ بھارت کو غیرقانونی اقدامات اور جارحانہ پالیسیوں سے روکے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بھارت کی جانب سےعالمی توجہ ہٹانےکے لیے جعلی فلیگ آپریشن کا خدشہ ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات موجودہ چیلنجز سے نمٹنے، کشیدگی کےخاتمے اور امن و سلامتی کے ماحول کے فروغ کے لیے رابطے میں رہیں گے۔



متعللقہ خبریں