وزیرستان  میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے واقعے میں دو فوجی جان بحق

فوری طور پر حملے کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ لیکن، ماضی میں پاکستانی طالبان ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں

1254247
وزیرستان  میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے واقعے میں دو فوجی جان بحق

وزیرستان  میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے واقعے میں دو فوجی جوان ہلاک ہوئے۔

اہلکاروں نے کہا ہے کہ نصب کیا گیا یہ بم اس وقت پھٹا جب جنوبی وزیرستان میں لدھا کے مقام پر سیکورٹی افواج کی ایک گاڑی گشت کے دوران وہاں سے گزر رہی تھی۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کی خبر کے مطابق، اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کی، چونکہ انھیں اخباری نمائندوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

فوری طور پر حملے کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ لیکن، ماضی میں پاکستانی طالبان ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔

جنوبی وزیرستان محسود جنگجوؤں کا گڑھ خیال جاتا تھا، جب تک فوج نے حالیہ برسوں کے دوران ان کے خلاف کارروائیاں نہیں کی تھیں۔

فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان سرحد کے قریب واقع اس علاقے سے اسلام پرست جنگجوؤں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں