بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سےپاک فوج کے3 جوان شہید جبکہ جوابی کاروائی کےدوارن 5 بھارتی فوجی ہلاک

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے ہیں، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے اور کئی بنکر تباہ ہوگئے

1253362
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سےپاک فوج کے3 جوان شہید جبکہ جوابی کاروائی کےدوارن 5 بھارتی فوجی ہلاک

پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانا بھارت کو برداشت نہ ہوسکا اور اس نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کرکے پاک فوج کے 3 فوجی شہید کردیئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے ہیں، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے اور کئی بنکر تباہ ہوگئے ، بھارتی فائرنگ سے شہید ہونےوالوں میں نائیک تنویر ، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجوہ نازک صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھادیا ہے۔ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور احتجاج کیا ۔ پاکستان نے متنبہ کیا کہ سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے علاقائی استحکام اور امن کو خطرہ ہے جس سے خطے میں اسٹرٹیجک غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، یہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، تاہم پاک فوج پر فائرنگ کے جواب میں پانچ بھارتی فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔



متعللقہ خبریں