عالمی میڈیا کی شہہ سرخیاں - 09.11.2019

عالمی میڈیا کی شہہ سرخیاں - 09.11.2019

1232823
عالمی میڈیا کی شہہ سرخیاں - 09.11.2019

آج کے عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی اہم   خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

روزنامہ  المستقبل لبنان : امریکی وزارت دفاع نے تائیوان کو دو اعشاریہ دو بلین  ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔

روزنامہ الشرق الاوسط: اسرائیلی عدالت نے سن انیس سو چھیانوے اور سن 2002 میں اسرائیل  میں  ہونے والے 17 حملوں کی ذمہ داری یاسر عرفات، مروان  بارگوتی پر ڈالتے ہوئے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم ہرجانے کی رقم کی مقدار کا بعد اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

روزنامہ الرایہ القطریہ : سعودی عرب کے ولی عہد پرنس بن سلمان نے کہا ہے کہ یمن  کو حوثیوں کی واپسی کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

 روزنامہSüddeutsche Zeitung:  ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہے کہ دفاعی میزائل سسٹم  کا ترکی روانہ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ 

روزنامہ Frankfurter Allgemeine Zeitung: جرمنی میں آبادی میں کمی ، جرمنی میں آبادی میں 1.1% فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

ڈائچ اویلے: اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پچاس ہزار خواتین فیملی کے اندر تشدد کا شکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق سن 2017 میں پچاس  ہزار  خواتین یا بچیوں کو ان کے اپنے اہل خانہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشدد کا سب سے زیادہ نشانہ براعظم ایشیا میں بنایا گیا ہے ۔

Telesur, Venezuela: وینزویلا کا  وفد  مخالفین سے مذاکرات کرنے کی غرض سے باربادوس پہنچ گیا ہے۔

روزنامہ El Mundoاسپین: شدید دباؤ کے باوجودگوائڈو نے  نکلوس مادورو سے  مذاکرات کی حامی بھر لی ہے۔

روزنامہ El País اسپین : جنگوں کے ساتھ ساتھ منظم جرائم کے ذریعے بھی قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے۔لاطینی امریکی ممالک میں37فیصد قتل و غارت کی وجہ سے دنیا میں ایسے سے سرفہرست حیثیت حاصل ہے۔

روزنامہLe Monde:  یوروعلاقے نے  کریا  کوس میتچوتاکیس کے انتخابی وعدوںکو نظر انداز کردیا۔

روزنامہLe Parisien: ہانگ کانگ میں مجرمین کو چین کے حوالے کرنے سے متعلق  خاکہ بل کومسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

روس نیوز ایجنسی لینتا: جارجیا کے ٹیلی ویژن چینل میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو گالیاں دینے والے اینکر پرسن کو اس کے عہدے سے سے ہٹا دیا گیا ۔

روس نیوزایجنسی اِزویستیا:امریکی صحافی نے نیٹو کی جانب سے روس کو خوفزدہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں