سابق وزیر اعظم نواز شریف جیل سے اسپتال منتقل

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیکل بورڈ کی سفارش پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی

1137465
سابق وزیر اعظم نواز شریف جیل سے اسپتال منتقل

کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ نوازشریف کے لئے سروسز اسپتال کا وی آئی روم مختص کیا گیا ہے

سابق وزیر اعظم نواز شریف مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ ان کے طبی معائنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ جس نے 30 جنوری کو 2 گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیکل بورڈ کی سفارش پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

جس کے بعد حکومت پنجاب نے نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نواز شریف کو آج سروسز ہسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے اور جب تک ٹیسٹ مکمل نہیں ہوجاتے وہ ہسپتال میں ہی رہیں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ ان کے طبی معائنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا ، اس بورڈ نے جیل میں معائنے کے بعد  نواز شریف کے امراضِ قلب میں مبتلا ہونے اور ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پر زور  تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں