پاک فوج نےلورالائی ایف سی ٹریننگ سنٹرمیں دہشت گردی کےحملےکوناکام بنادیا، چار دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بزدل دشمنوں کے ایک اور وار کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں نے لورالائی میں ایف سی ٹریننگ سنٹر پر حملے کی کوشش کی لیکن انھیں مرکزی گیٹ پر ہی روک لیا گیا

1117406
پاک فوج نےلورالائی ایف سی ٹریننگ سنٹرمیں دہشت گردی کےحملےکوناکام بنادیا، چار دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز نے ایف سی ٹریننگ سینٹرلورالائی میں دہشت گردوں کےحملےکی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک خودکش بمبارسمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاجبکہ  پاک فوج  کے چار  جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لورالائی میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کانسٹبلری کے تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا، حملے میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بزدل دشمنوں کے ایک اور وار کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں نے لورالائی میں ایف سی ٹریننگ سنٹر پر حملے کی کوشش کی لیکن انھیں مرکزی گیٹ پر ہی روک لیا گیا جس کے بعد حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چاروں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد چوکی کے قریبی احاطے میں گھسے تو سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر احاطے کا گھیراو کر لیا، بہادر جوانوں کی کارروائی سے دہشتگرد رہائشی علاقے میں داخل نہ ہو سکے۔

مارے گئے دہشتگردوں میں ایک خود کش بمبار بھی شامل تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

شہید ہونے والوں میں صوبیدار میجر منور، حوالدار اقبال، حوالدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں۔

 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی سے بڑے جانی نقصان سے بچا لیا، دہشت گردوں کو رہائشی علاقے کے داخلی مرکز پر ہی روک لیا گیا۔

ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔



متعللقہ خبریں