ڈرنے والے نہیں،حکومت کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے: ذرداری، نام نہاد احتساب سے نہیں ڈرتے: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کی پھرتیاں صرف اپوزیشن کے رہنماؤں کے لیے کیوں ہیں، اگر ہمت ہے تو بے نامی وزیراعظم کی تفتیش کر کے دکھاؤ

1114837
ڈرنے والے نہیں،حکومت کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے: ذرداری، نام نہاد احتساب سے نہیں ڈرتے: بلاول بھٹو

بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف علاقوں سے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچے جہاں پیپلزپارٹی کا جلسہ جاری ہے جس سے پارٹی رہنما خطاب کررہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کی پھرتیاں صرف اپوزیشن کے رہنماؤں کے لیے کیوں ہیں، اگر ہمت ہے تو بے نامی وزیراعظم کی تفتیش کر کے دکھاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ تم سے اور تمہاری سازشوں سے، تمہارے جھوٹ سے لڑوں گا، تمہارے غرور کو تار تار کردوں گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شاید سلیکٹڈ وزیراعظم کو پتہ نہیں کہ وفاق کی بنیادیں کتنی کمزور ہو چکی ہیں، کیا وجہ ہے کہ سندھ کے مفادات اور اعتراضات ردی کی ٹوکری میں پھینکے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجال ہے کہ اس ملک کے ٹھیکیداروں کو کچھ احساس ہو، میاں صاحب کو سزا دلوانے کے بعد جو نعرے پنجاب میں لگے اس کا کوئی تصور بھی کر سکتا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرف نظر دوڑائيں غم و غصے کی لہر ہے، لیکن مجال ہے کہ ملک کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو کوئی فکر ہو۔

 

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے لیے اصل سرمایہ بے نظیر بھٹو کے جیالے ہیں جو 11 سال بعد بھی ان کی یاد کو زندہ کیے ہوئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوری طریقے سے الیکشن جیت کر ہم دوبارہ واپس آئیں گے، باپ بیٹا کھڑے ہیں پوری جماعت بھی ہمارے ساتھ ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پہلے 100 دن میں ہم نے بی بی کارڈ دے دیا تھا، جس کو کام آتا ہو اس کے لیے 100 دن ہی بہت ہیں، پہلے 100 دن میں ہم نے مشرف کو بھی ہٹا دیا تھا اور آئین میں بھی  ترامیم کی تھیں۔

انشاء اللہ ہم عدالتوں میں بھی مقابلہ کریں گے

آصف زرداری نے کہا کہ دونوں باپ بیٹا کھڑے ہیں، جیالوں نے بتادیا ہم سب بھٹو ہیں یہ فخر کی بات ہے، جیسا کام یہ کرتے ہیں ہم ان کو جواب دیں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ ہتھکنڈوں کا پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے، جیالوں میں اتنی ہمت ہے کہ ہم ان کا مقابلہ کریں گے، مخالفین کو پیپلزپارٹی اکیلے ہی منہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم عدالتوں میں بھی مقابلہ کریں گے، مخالفین کو صرف ٹی وی پر بیٹھ کر تنقید کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں