خادم حسین رضوی بڑے گھر پہنچ گئے،ملک بھر میں آپریشن

تحریک لبیک پاکستان کے خلاف ملک بھر میں  گرفتاریاں جاری ہے اور 500 سے زائد رہنماؤں اور عہدے داروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں خادم حسین رضوی بھی شامل ہے

1094032
خادم حسین رضوی بڑے گھر پہنچ گئے،ملک بھر میں آپریشن

تحریک لبیک پاکستان کے خلاف ملک بھر میں  گرفتاریاں جاری ہے اور 500 سے زائد رہنماؤں اور عہدے داروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تحریک لبیک کو کل 25 نومبر کو احتجاج سے روکنے کے لیے پارٹی کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت اہم رہنماؤں اشرف آصف جلالی اور پیر افضل قادری  کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سرکردہ عہدیداران اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ملک بھر سے اب تک 500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

گرفتار شدگان میں مساجد کے آئمہ اور خطیب بھی شامل ہیں۔

 پولیس کاروائی  کے بعد تحریک لبیک، سنی تحریک اور ان کی حامی مذہبی جماعتوں کے بہت سے سرگرم رہنما اور کارکنان روپوش ہوگئے ہیں۔

راولپنڈی، فیصل آباد، حیدرآباد، وزیرآباد، پتوکی، شور کوٹ، کوٹ رادھا کشن، رینالہ خورد، فیروزوالہ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، عارف والا، سیالکوٹ، گجرات، کھاریاں، لالہ موسیٰ، جلالپور جٹاں میں بڑی تعداد میں ٹی ایل پی سے وابستہ افراد کی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

 اسلام آباد سے گرفتار 100 کارکنان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

 تحریک لبیک پاکستان نے 25 نومبر بروز اتوار کو اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں  تحفظ ناموس رسالت ﷺ جلسے کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں