خیبرپختونخوا میں بم دہماکے سے 30 افراد جان بحق

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں مقامی مدرسے کے گیٹ کے سامنے زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی

1093623
خیبرپختونخوا میں بم دہماکے سے 30 افراد  جان بحق

لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں مقامی مدرسے کے گیٹ کے سامنے زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں ہوا ہے، علاقے میں جمعہ منڈی کا بازار لگا ہوا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہوگئی ہے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق معمولی زخمیوں اور لاشوں کو کلایا ہیڈ کوارٹر اسپتال منقل کیا گیا ہے۔

کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں کوہاٹ منتقل کیا جارہا ہے۔ اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ 40 افراد زخمی ہیں۔

زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی گئی، جنہیں طبی امداد کے لیے کوہاٹ اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکا پلانٹڈ تھا اور بارودی مواد کو ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں 8 کلوگرام کے قریب دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔



متعللقہ خبریں