چین سمیت دنیا کے کئی ممالک کی طرف سے کراچی میں قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت

ترجمان چینی وزارت خارجہ جین شون کے مطابق پاکستان سے عملے کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دہشتگردوں کے قونصل خانے کے اندر داخل ہونے میں ناکامی کی تصدیق کردی ہے

1093770
چین سمیت دنیا کے کئی ممالک کی طرف سے کراچی میں قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت

چینی وزارت خارجہ نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ جین شون کے مطابق پاکستان سے عملے کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دہشتگردوں کے قونصل خانے کے اندر داخل ہونے میں ناکامی کی تصدیق کردی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق کراچی میں موجود چینی قونصل خانے پر حملے میں دو پولیس اہلکارجانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔ چینی قونصل خانے پرحملہ کوسیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا ہے جبکہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ، امریکا اور بھارت نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 برطانوی ہائی کمشنرتھومس ڈریو،امریکی سفارت کار جونن پول نے سماجی رابطے کی ویب سائیڈ پراپنے مذمتی پیغام جاری کیے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنرتھومس ڈریونے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

 امریکی سفارت کار جونن پول کا کہنا ہے کہ امریکا چینی قونصل خانے پر حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ بھارت چینی قونصل خانے پراس حملے کی مذمت کرتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں