ہم کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے کہ جس سے لگے کہ ہم حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں: نواز شریف

ہم کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے کہ جس سے لگے کہ ہم حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں اس کے برعکس ہم حکومت کو عوام کے سامنے اپنی نا اہلی ثابت کرنے کا پورا موقع دیں گے: نواز شریف

1077143
ہم کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے کہ جس سے لگے کہ ہم حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں: نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز  شریف نے اپوزیشن آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، میاں نواز شریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ جاتی امراء  پہنچے  جہاں سابق وزیر اعظم سے ان کی ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو 31 اکتوبر کو متوقع کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جسے نواز شریف نے رد کر دیا  تاہم پارٹی وفد بھیجنے کے فیصلے سے مولانا کو آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کل جماعتی کانفرنس میں شرکت  پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ تاہم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری سے ان  کی ملاقات کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے کہ جس سے لگے کہ ہم حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں اس کے برعکس ہم حکومت کو عوام کے سامنے اپنی نا اہلی ثابت کرنے کا پورا موقع دیں گے۔



متعللقہ خبریں