زرداری صاحب نوٹ کمانے کے چکرمیں ووٹ کھو چکے ہیں،ان کواب وکلا سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کے لیے ووٹ چاہئیں لیکن اب آصف زرداری کے پاس صرف نوٹ رہ گئے ہیں، کیونکہ ووٹ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے ہیں

1073767
زرداری صاحب نوٹ کمانے کے چکرمیں ووٹ کھو چکے ہیں،ان کواب وکلا سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے آصف زرداری کو مشورہ دیا کہ سیاستدانوں کے بجائے وکلاسےملاقاتوں کوترجیح دیں، زرداری صاحب نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں،اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے  سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ  قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کے لیے ووٹ چاہئیں لیکن اب آصف زرداری کے پاس صرف نوٹ رہ گئے ہیں، کیونکہ ووٹ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل   پاکستان پیپلز پارٹی کے شرییک چئیرمین  آصف  علی زرداری نے بیان دیتے ہوئےوزیراعظم  عمران خان کے بارے میں کہا  تھا کہ  عمران خان ایک  سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے جو دولہا بن کر ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر آتاہے اور ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر جاتا ہے اور جس کے گھر کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ اس کے گھر کو ریگولر کریں اور باقی غریبوں کے گھروں کوگرایں گے۔



متعللقہ خبریں