بھارت کالے قوانین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں ناقابل بیان مظالم ڈھا رہا ہے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ  او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے

1057628
بھارت کالے قوانین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں ناقابل بیان مظالم ڈھا رہا ہے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے

بھارت پر  زور دیا ہے کہ وہ  او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے۔

انہوں نے کہا کہ   اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ حقائق پر مبنی ہے اور بھارت کالے قوانین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں ناقابل بیان مظالم ڈھا رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقاتی کمشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کچھ نہیں چھپا رہا تو انکوائری کمشن بنانے کیلئے حمایت کرے۔ بھارت او آئی سی کے انسانی حقوق کمشن کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے۔ اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ حقائق پر مبنی ہے۔ بھارت کالے قوانین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں ناقابل بیان مظالم ڈھا رہا ہے۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے شرکاء کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کیا ،ساتھ ہی انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیااور کہا کہ بھارت کچھ نہیں چھپا رہا تو انکوائری کمیشن بنانے کیلئے ہماری حمایت کرے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سے معاملات بگاڑنے کے لیے محض دو جملے چاہئیں لیکن وہ صورتحال کو مزید خراب نہیں کرنا چاہتے، ہم امن کے داعی ہیں اور بہتری چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستان نے ہمیشہ قیام امن کی حمایت کی ہے، قیام امن کے لیے جدید وسائل کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے، تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خاتمے اور قانون کی حکمرانی کا عزم رکھتی ہے۔

 بھارتی میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم امن کے داعی ہیں، بہتری چاہتے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات منسوخی سے متعلق بہت کچھ کہہ سکتا ہوں لیکن میں صورتحال مزید خراب نہیں کرنا چاہتا۔ امید ہے بھارت امن کے راستے پر آجائے گا۔



متعللقہ خبریں