بھاگتےچورکی لنگوٹی سہی کی ماننددبئی کےپاکستانیوں کی پاکستان کے240ارب ڈالرکی لوٹ،2750جائیدادوں کےمالک

عمران  خان حکومت کے لیے یہ سنہری موقع ہےکہ پاکستان سےمختلف طریقوں سے لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی کےلیے فوری طوری پردبئی حکام سےرابطہ قائم کرےاورلوٹی ہوئی اس رقم جن کے وارثوں کا پتہ چلالیا گیا ہے پاکستان واپس لاکرپاکستان کی گرتی ہوئی اقتصادی ساکھ کو بہتر بنائے

1042774
بھاگتےچورکی لنگوٹی سہی کی ماننددبئی کےپاکستانیوں کی پاکستان کے240ارب ڈالرکی لوٹ،2750جائیدادوں کےمالک

تین انٹلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایسے پانچ ہزار امیر ترین پاکستانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے جنھوں نے جائیدادیں بنانے کے لیے مبینہ طور پر قومی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ 

عمران  خان حکومت کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ  پاکستان   سے  مختلف طریقوں  سے لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی کے لیے فوری طوری پر دبئی حکام سے رابطہ قائم کرے  اور لوٹی ہوئی اس رقم  جن کے وارثوں  کا پتہ چلالیا گیا ہے پاکستان واپس لاکر  پاکستان کی گرتی ہوئی  اقتصادی ساکھ کو بحال کرے اور  پاکستان کے اثاثوں  کو مضبوط بنائے۔  

دبئی میں پاکستانیوں کے 240ارب ڈالر کے خفیہ اثاثوں کا پتا چل گیا، اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں پرمنی لانڈرنگ کا کیس بنتا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے عدالت کو بتایا کہ دبئی میں جائیدادیں نہ ماننے والوں کیخلاف بے نامی قانون کے تحت کارروائی کا کہیں گے۔ عدالتی معاون شبر زیدی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ زیادہ رقم حوالے کے ذریعے باہر منتقل ہوئی،ایف بی آر نے 300 افراد کو بیرون ملک جائیدادوں پرنوٹس جاری کئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جنہیں نوٹسز جاری کئے گئے انکی فہرست سربمہر لفافے میں پیش کی جائے،نام افشا ہوئے تو ایف بی آر اور

رجسٹرار سپریم کورٹ ذمہ دار ہونگے

رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر یہ غیر ملکی جائیدادیں پاکستانی شہریوں نے غیرقانونی طور پر سرمایہ منتقل کر کے اور ٹیکس ادا کرنے والوں کے تقریباً 240 ارب روپے لوٹ کر بنائی ہیں۔ 

ایس بی پی اور ایف آئی اے کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایف آئی  اے کے سائبر ونگ نے اپنی سائبر انٹلیجنس کے ذریعے دبئی میں پاکستانی شہریوں کی ملکیت 1467 جائیدادوں کا پتہ لگالیا ہے اور ان معلومات کو انکوائریوں کے آغاز کے لیے زونز یا فیلڈ دفاتر تک منتقل کیا جارہا ہے۔ 

دبئی میں موجود پاکستانیوں کی دو ہزار سات سو پچاس چھپی ہوئی جائیدادیں مختلف ناموں پر ہیں جن کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں۔ 



متعللقہ خبریں