پاکستان کی انتخابی تاریخ میں انوکھاواقعہ،غیرملکی باشندہ صوبائی اسمبلی کارکن منتخب،الیکشن کمیشن خاموش

انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی اُمیدواروں کو حلف نامے جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔اب انکشاف ہوا ہے کہ  بلوچستان سے منتخب ہونے والے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی احمد کہزاد پاکستان نہیں بلکہ افغان شہری ہیں

1026531
پاکستان کی انتخابی تاریخ میں انوکھاواقعہ،غیرملکی باشندہ صوبائی اسمبلی کارکن منتخب،الیکشن کمیشن خاموش

عام انتخابات 2018ء  جس پر پاکستان کی مختلف  سیاسی جماعتوں کی جانب سے   تحفظات  کا اظہار کیا جا رہا ہے تو اسی دوران   پاکستان کی انتخابات کی تاریخ میں  الیکشن کمیشن  کی نا اہلی کی بنا پر  ایک غیر ملکی جس کے پاس نہ تو پاکستان کا شناختی کارڈ  اور نہ ہی پاسپورٹ موجود تھا  اس کے باوجود  بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی اُمیدواروں کو حلف نامے جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔اب انکشاف ہوا ہے کہ  بلوچستان سے منتخب ہونے والے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی احمد کہزاد پاکستان نہیں بلکہ افغان شہری ہیں، علی احمد کہزادکا شناختی کارڈ نہ ہونا اور شناختی کارڈ نہ ہونے کے باوجود بھی انتخابات میں حصہ لے کر کامیاب ہو جانا ایک اہم اور حساس معاملہ ہے جس پر الیکشن کمیشن کو جواب دینا چاہئیے۔

افغانستان کے باشندے علی احمد کہزادبلوچستان میں کئی ایک وارداتوں  میں ملوث ہونے کی وجہ سے بھی عدلیہ کو مطلوب تھے لیکن عدلیہ نے   انتخابات سے قبل  تک ان کے بارے میں آنکھیں  بند کیے رکھیں اور گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے باوجود پولیس نے ملزم کو حراست میں نہیں لیا۔



متعللقہ خبریں