پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے درمیان اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر عدم اتفاق

تحریک انصاف نے اسپیکر کے عہدے کیلئے ق لیگ سے پرویز الہٰی کے بجائے دوسرا نام مانگ لیا

1024087
پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے درمیان اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر عدم اتفاق

 پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ  ق کے درمیان شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑگیا۔

ذرائع  نے اطلاع دی ہے کہ  تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے سے انکار کر دیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں سیاسی جماعتوں کا شراکت اقتدار کا معاہدہ کھٹائی میں پڑتا  دکھائی دیتا  ہے۔ تحریک انصاف نے اسپیکر کے عہدے کیلئے ق لیگ سے پرویز الہٰی کے بجائے دوسرا نام مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کو پنجاب اور وفاق میں ایک، ایک وزارت ملنے کا امکان ہے جبکہ صوبے میں ایک مشیر بھی دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ  اس سے قبل   پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان پرویز الہٰی کو اسپیکرِ اسمبلی  بنانے پر اتفاق قائم  ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز پیشتر   مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار ایاز صادق نے صوبہ   پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ قائم کرتے ہوئے انہیں اپنی پارٹی  کے ساتھ اتحاد کرنے کی پیش کش کی تھی۔ تاہم انہوں نے  اس پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں